• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے شہروں سریک، چاہ بہار، بندر عباس اور کونارک میں دھماکے

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

ایران کے شہروں سریک، چاہ بہار، بندر عباس، کونارک اور جزیرہ ابو موسیٰ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ چاہ بہار کے کچھ حصوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

ايرانشر ایئرپورٹ پر حملے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ میری ٹائم ٹریفک کنٹرول ٹاور اور ایک ڈپو پر حملے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق چاہ بہار پر امریکی حملے میں پروجیکٹائل کا ٹکڑا امام علی اسپتال پر گرا ہے۔

صوبہ بوشہر میں بھی دھماکے سنے گئے، ایٹمی بجلی گھر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

ایرانی فورسز نے جلد خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر بڑے حملوں کا اعلان کردیا۔

دوسری جانب کویت اور بحرین میں سائرن کی آوازیں سنائی دی گئیں۔ کویت کا کہنا ہے کہ راکٹ اور ڈرون حملوں کے خلاف نظام متحرک ہے۔

قطر میں موبائل فونز پر سیکیورٹی خطرے کی وارننگ کے بعد خطرہ ٹل جانے کے پیغامات جاری ہوئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید