• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنائے ہرمز میں حملوں کے بعد گیس سپلائی متاثر، پاکستان کا ہنگامی ایل این جی خریداری کیلئے ٹینڈر جاری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

آبنائے ہرمز میں حالیہ حملوں کے باعث گیس کی سپلائی متاثر ہونے کے بعد پاکستان نے ہنگامی بنیادوں پر ایل این جی کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا۔

پی ایل ایل کے مطابق عالمی کمپنیوں سے کل تک بڈز طلب کی گئی ہیں، جبکہ موصول ہونے والی بڈز بھی کل ہی کھولی جائیں گی۔

بلوم برگ کے مطابق پاکستان نے 15 اور 16 جولائی کی ترسیل کے لیے ایک ایل این جی کارگو خریدنے کا ٹینڈر جاری کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹینڈر کے لیے بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ جمعہ مقرر کی گئی ہے۔

بلوم برگ نے یہ بھی بتایا ہے کہ حکومت نے قطر سے جولائی میں آنے والی ایک ایل این جی کی کھیپ کی منسوخی کے بعد گزشتہ روز اس ہنگامی ٹینڈر کی منظوری دی۔

تجارتی خبریں سے مزید