صوابی(نمائندہ جنگ )ایس ایچ او تھانہ کالو خان ہارون خان کی موبائل گاڑی پر فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پرمحفوظ رہے ،پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا اسکے ساتھی کو زندہ گرفتار کر لیا گیا۔ڈی پی او صوابی کے آفس سے جاری پریس ریلیز 0کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کالو خان ہارون خان بمعہ نفری معمول کے مطابق آسوٹا شریف شیخ جانہ روڈ پر موبائل گاڑی میں سرچ آپریشن کر رہے تھے کہ اس دوران دو مسلح افراد نے مبینہ طور پر پولیس گاڑی پر فائرنگ کر دی ،پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص شبیر سکنہ شیوہ موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کے ساتھی فرح سیر کو گرفتار کر لیاگیا پولیس نے ایک عدد ہینڈ گرنیڈ ، دو عدد کلاشنکوف ، دو عدد پستول اور کارتوس بر آمد کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔