بہاولپور(سٹی رپورٹر)سندیش ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں ایک ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت آرگنائزیشن کے صدر منیش مدن نے کی اس موقع پر منیش مدن نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں رہنے والی ہندو برادری سمیت تمام اقلیت پاکستان سے اتنی ہی محبت کرتے ہیں جتنی کہ دیگر پاکستانی کرتے ہیں اس لئے 14 اگست کا تہوار ہمارے لئے اتنے ہی خوشی کا باعث ہے جتنا اس ملک میں رہنے والے مسلمانوں کا ہے انہوں نے کہا کہ قائد اعظم صر ف مسلمانوں کے ہی لیڈر نہیں بلکہ پاکستان میں رہنے والے ہر پاکستانی کے لیڈر ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے دِلوں سے نفرتوں کو مٹاناہوگا۔اِس موقع پر ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔