اسلام آباد ( فاروق اقدس) پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات میں فروغ جن میں پاکستان کی جانب سے برآمدات پر عائد 19 فیصد ٹیرف میں کمی کا مطالبہ سیر فہرست ہے سمیت متعلقہ امور پر مذاکرات کا سلسلہ دوسرے روز جمعرات کو بھی جاری رہا دونوں ممالک تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کر رہے ہیں۔