• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کتے کے کاٹنے سے 28 سالہ خاتون جاں بحق، سندھ میں اموات کی تعداد 17 ہو گئی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری کی رہائشی 28 سالہ خاتون ریبیز کے سبب انتقال کر گئی۔

اہلِ خانہ کے مطابق خاتون کو ڈیڑھ ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا۔ 

دوسری جانب اسپتال حکام نے بتایا ہے کہ خاتون نے کتے کے کاٹنے کے بعد ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگوائی تھی۔ 

محکمۂ صحت کے مطابق رواں سال سندھ میں ریبیز کے باعث انتقال کر جانے والے افراد کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔

صحت سے مزید