شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) پنجاب میں ٹیچنگ ہسپتالوں ڈی ایچ کیو ہسپتالوں اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کو ادویات کی جلد خریداری صفائی کے انتظامات بہتر بنانے اور ہسپتالوں کے لئے ضروری اشیاء کی بروقت خریداری کو یقینی بنا نے کی غرض سے مالی خودمختاری دینے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ فنانس پنجاب نے پنجاب کے 25اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کو دو ماہ یعنی ماہ اگست اور ماہ ستمبر کے اخرا جات پورے کرنے کے لئے نان سیلری بجٹ کی مد میں مجموعی طور پر 490101570روپے کی خطیر رقم جاری کردی ہے ان ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں شیخوپورہ، ننکا نہ کے ڈی ایچ کیو ہسپتال بھی شامل ہیں۔