شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) پنجاب میں ٹیچروں کے تبادلوں پر سے محدود مدت کے لئے پابندی اٹھنے پر ڈی پی آئی سکینڈری ایجوکیشن پنجاب نے 106 خواتین اساتذہ کے تبادلے کے احکامات جاری کرکے ان کی خدمات مختلف اضلاع کے ڈی سی اوز کے سپرد کر دی ہیں جو انہیں خالی آسامیوں پر تعینات کریں گے۔ اس سلسلہ میں جاری ہونے والے احکامات کے مطابق ان خواتین ٹیچروں میں ایس ایس ٹی، ایس ایس ای کیڈرز کی گریڈ سولہ کی ٹیچرز شامل ہیں۔