شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے ) سرگودھا روڈ کی آبادی غازی مینارہ میں جرمنی سے آنے والے شہری عبدالمجید کے گھر پر ہوئی جہاں پر دیوار پھلانگ کر پانچ ڈاکو رات کی تاریکی میں گھس گئے اور وہاں سے مبینہ طور پر لاکھوں کی ملکی و غیر ملکی کرنسی ، زیورات، موبائل فونز اور دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے عبدالمجید اپنی بیٹی کی شادی کی خاطر جرمنی سے آیا تھا۔ ڈاکو بیٹی کے جہیز کے زیورات بھی لے گئے، مقامی پلازہ کے باہر سے گاؤں بیرا ورکاں سے آنے والے محنت کش محمد اشرف کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی ۔