چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ترکیہ پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا گرم جوشی سے استقبال کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ترکیہ کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔