کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈکیتی کے دوران ہونے والی فائرنگ نے 1 نوجوان کی جان لے لی۔
ملزمان بینک سے نکالی گئی 50 لاکھ روپے کی رقم میں سے 25 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔
سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ساؤتھ مہزور علی کے مطابق اکاش، اس کے والد اور ایک ساتھی نے تین تلوار کے قریب واقع نجی بینک سے 50 لاکھ روپے نکلوائے تھے۔
شہری رقم جمع کروانے کے لیے بوٹ بیسن کے ایک بینک کے باہر پہنچے تو ملزمان نے ان کی کار پر حملہ کر دیا۔
پولیس کے مطابق اس دوران بینک کے گارڈ نے فائرنگ کی جس پر ملزمان نے بھی جوابی فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں نوجوان آکاش جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان 25 لاکھ روپے پر مشتمل رقم کا ایک تھیلا لوٹ کر فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔