کراچی( اسٹاف رپورٹر )پورٹ قاسم پیٹرول پمپ کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ 45 سالہ علی شیر ولد پیر بخش شدید زخمی ہوگیا ،پولیس کے مطابق زخمی کمپنی کے تین ملازمین کے ہمراہ بینک سے 4 لاکھ روپے نکلوا کرجا رہا تھا کہ ڈبل کیبن گاڑی میں سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی ، ملزمان رقم چھیننے میں کامیاب رہے یا نہیں اس حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے ، گلستان جوہربلاک 14 میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 57 سالہ برہان ولدعرفان زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق حقیقی بھائی نعمان نےفائرنگ کرکےزخمی کیا ہے جسے پولیس نے گرفتار کر لیا ، قذافی ٹاؤن میں نامعلوم سمت سے آ کر گولی لگنے سے 12 سالہ عثمان ولد فاروق زخمی ہو گیا، لانڈھی 6 نمبر سیکٹر 36C میں گھر میں فائرنگ کے واقعہ میں 30 سالہ افشاں زوجہ یعقوب زخمی ہو گئی ،پولیس کے مطابق خاتون کو اس کی بھابھی نے فائرنگ کر کے زخمی کیا اور فرار ہو گئی ،ملزمہ کے شوہر کو حراست میں لے لیا گیا۔