• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران آبنائے ہرمز کے انتظامات میں امریکی مداخلت کی اجازت نہیں دے گا، مشترکہ فوجی کمان

ترجمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز - فوٹو: فائل
ترجمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز - فوٹو: فائل

ایران کی اعلیٰ مشترکہ فوجی کمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کے انتظامات میں امریکی مداخلت کی اجازت نہیں دے گا۔

ترجمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایرانی فوج کے ساتھ رابطہ کیے بغیر ہرمز میں امریکی انتظامی سرگرمی کی مزاحمت کریں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ ہرمز کے مقررہ راستوں کے علاوہ آمدورفت کا انتظام کرنے کی کوشش کو سخت مزاحمت کا سامنا ہوگا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا سے تعاون اور لاجسٹک مدد کو ایران کی خودمختاری، سلامتی کے خلاف جنگ سمجھا جائے گا، یہ جنگ خطے کے تمام ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہم آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل کر رہے ہیں، ہم آبنائے ہرمز کے سرپرست بنیں گے۔

امریکی میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمیں آبنائے ہرمز کی نگرانی کے عوض معاوضہ ملے گا۔ ہم آبنائے ہرمز کو اپنے پاس رکھیں گے اور شاید اسے ہم ہی چلائیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید