• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گڈاپ میں 10 کروڑ سے زائد مالیت کی ڈکیتی کا مقدمہ درج

کراچی کے علاقے گڈاپ سٹی میں ڈکیتی کی بڑی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا، 8 مسلح ڈاکو گھر والوں کو یرغمال بنا کر 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا، چاندی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔

متاثرہ خاندان کا بتانا ہے کہ چار موٹرسائیکلوں پر سوار 8 مسلح ملزمان رات تین بجے کے قریب گھر میں داخل ہوئے، چوکیدار اور اہلخانہ کو یرغمال بنایا اور 10 کروڑ روپے مالیت سے زائد کی اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ایف آئی آر میں 170 سے 200 تولے سونا اور 250 سے 300 تولے چاندی کے علاوہ 25 لاکھ روپے کیش، پرائز بانڈز اور موبائل فونز سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹے کی جانے کی تفصیل درج ہے۔ 

موقع پر پہنچنے والی پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے، علاقے کی جیو فینسنگ بھی کروائی جا رہی ہے، علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید