ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے امریکی صدر ٹرمپ کو آبنائے ہرمز کے بجائے امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی قبر کا محافظ بننے کا مشورہ دے دیا۔
ایک بیان میں ابراہیم رضائی نے کہا کہ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کا محافظ بننا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں تو آبنائے ہرمز کی حفاظت کے لیے غیر ملکی محافظوں کی ضرورت نہیں، اگر ٹرمپ محافظ بننے پر مصر ہیں تو انہیں چاہیے جا کر لنزے گراہم کی قبر کے محافظ بن جائیں۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہم آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل کر رہے ہیں، ہم آبنائے ہرمز کے سرپرست بنیں گے۔
امریکی میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمیں آبنائے ہرمز کی نگرانی کے عوض معاوضہ ملے گا۔ ہم آبنائے ہرمز کو اپنے پاس رکھیں گے اور شاید اسے ہم ہی چلائیں۔