پاسدارانِ انقلاب نے اردن کے عوام کے نام ایک اہم پیغام میں کہا ہے کہ ایران کی اردن یا اس کے عوام سے کوئی دشمنی نہیں۔
پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں اردنی عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ خطے سے امریکی فوجی اڈوں کے خاتمے کے لیے اپنی آواز بلند کریں کیونکہ اس اقدام سے فلسطینی عوام کی مدد اور خطے میں امن کی بحالی ممکن ہو گی۔
جاری بیان میں اردنی عوام کو فلسطینی عوام کے دکھ درد کو سب سے بہتر سمجھنے والی قوم قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آج علی الصبح اردن میں موجود امریکی فضائی اڈے اور امریکی فوج کے بیلسٹک میزائل اڈوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ امریکی افواج کو ان کی کارروائیوں کا جواب دیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق امریکی جارحیت کے پہلے روز بھی انہی اڈوں سے حملوں میں میناب میں 186 معصوم بچوں اور اساتذہ کو شہید کیا گیا تھا۔
پاسدارانِ انقلاب نے یہ بھی کہا ہے کہ اردنی عوام صہیونی رجیم کے جرائم سے باخوبی آگاہ ہیں جنہیں براہِ راست امریکی پشت پناہی حاصل تھی۔