• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی افواج کے ایران پر مسلسل تیسری رات حملے

امریکا کی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف حملوں کی تازہ ترین لہر مکمل کر لی ہے، ایران کے خلاف مسلسل تیسری رات حملے کیے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی ایران کے شہر بندر عباس، بوشہر، قشم، کیش اور ابو موسیٰ میں دھماکے سنے گئے جبکہ وسطی ایران کے شہر امیدیہ (Omidiyeh) میں بھی امریکی میزائل گرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔

امریکی سینٹ کام کے مطابق 5 گھنٹے طویل آپریشن میں امریکی افواج نے بوشہر، چاہ بہار، اسک، کونارک، ابو موسیٰ اور بندر عباس میں عسکری اہداف کو نشانہ بنایا۔

امریکا کی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ حملوں کا مقصد ایران کی جہازوں پر حملہ کرنے کی صلاحیت کو محدود کرنا ہے۔

امریکی افواج نے ایران کی ساحلی حفاظت، میزائل، ڈرون سائٹس اور بحری صلاحیت کے خلاف درستگی سے اہداف کو نشانہ بنانے والے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

امریکی سینٹ کام کے مطابق اس وقت مشرقِ وسطیٰ میں 50 ہزار سے زیادہ امریکی فوجی تعینات ہیں، جو مہلک اور مستعد ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید