• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: جھگڑے کے دوران بیوی نے موبائل فون مار کر شوہر کو قتل کر دیا

---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

بھارتی شہر اوڈیشہ میں گھریلو جھگڑے کے دوران بیوی کے مبینہ وار سے زخمی ہونے والا شوہر دم توڑ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے کے روز میاں بیوی کے درمیان گھر میں تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے دوران بیوی نے مبینہ طور پر شوہر کے سر پر موبائل فون دے مارا، سر پر چوٹ لگنے سے شوہر شدید زخمی ہو گیا۔

زخمی شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج کے بعد طبیعت میں بہتری آنے پر اسے گھر بھیج دیا گیا تاہم گھر پہنچنے کے کچھ ہی دیر بعد اس کی حالت اچانک بگڑ گئی جس پر اہلِ خانہ اسے دوبارہ اسپتال لے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود مذکورہ شخص جانبر نہ ہو سکا اور اسپتال میں دم توڑ گیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی تحقیقات اور رپورٹ کی روشنی میں کی جائے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید