• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ اور فوجی تنصیبات پر آپریشن نصر 2 کے تحت حملے کیے ہیں: ایران کا دعویٰ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے بحرین میں تعینات امریکی بحریہ کے ففتھ فلیٹ پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔ 

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق بحرین میں امریکی اڈے پر حملوں کے دوران ایندھن کے ذخائر کو آگ لگا دی گئی۔

جاری بیان میں پاسدادرانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ حملوں میں پیٹریاٹ ریڈار، فضائی کنٹرول ریڈار، سی ریم ابتدائی انتباہی ریڈار نظام کو نشانہ بنایا گیا جبکہ بغیر عملے والی سطحی کشتیوں کے کنٹرول اور مانیٹرنگ سینٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق آپریشن نصر 2 کی دوسری لہر میں بحرین میں امریکی فوجیوں کے رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے آپریشن نصر 2 میں اسلحے کے متعدد گوداموں اور سیٹلائٹ مواصلاتی مرکز کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید