• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: دورانِ ڈکیتی فائرنگ کا نشانہ بننے والے ڈاکٹر آکاش کی آخری رسومات ادا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار پر ڈکیتی کے دوران فائرنگ کا نشانہ بننے والے ڈاکٹر آکاش کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔

مقتول کی آخری رسومات میں لواحقین، عزیز و اقارب اور ہندو برادری کی بڑی تعداد شریک تھی۔

دوسری جانب اس کیس سے متعلق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کل کے 2 واقعات پر تشویش ہے، ڈاکٹر آکاش کے قتل کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پولیس ڈاکٹر آکاش قتل کیس پر کام کر رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید