• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ولیکا اسپتال ایچ آئی وی معاملے پر 10 لوگوں کو شوکاز جاری: سعید غنی

سندھ کے وزیر محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی معاملے پر 10 لوگوں کو شوکاز جاری کردیے گئے ہیں۔ 

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ محتسب کے حکم پر ایک اور انکوائری کمیٹی بنائی ہے، کمیٹی نے رپورٹ 19 جون کو جمع کروائی جس کے آنے کے بعد ہم نے 37 افراد کو معطل کیا۔

انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیٹی نے 37 افراد کو نام کے ساتھ نامزد کیا ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ایچ آئی وی سے متاثرہ تمام بچوں کا علاج جاری ہے، بیماری سے متاثرہ افراد کے کوائف راز میں رکھے ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ کسی خاندان میں پتہ چلے کہ اس کا بچہ ایچ آئی وی مثبت ہے تو ان کا پریشان ہونا بنتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید