• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشن شعبان جاری، ہلاک دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 83 ہو گئی

پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ آپریشن شعبان جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی تازہ کارروائیوں کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہونےکی مصدقہ اطلاعات ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن شعبان میں ہلاک دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 83 ہو گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ 5 جولائی سے اب تک مجموعی طور پر 121 خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید