وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں امریکی ایف بی آئی ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹر ایف بی آئی کاش پٹیل سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک کے اندر اور باہر سائبر تحقیقات کے لیے وسائل کی فراہمی اور خصوصی تربیت پر بھی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے ڈائریکٹر نے کہا کہ پاکستانی وزیرِ داخلہ کی میزبانی کرنا باعث اعزاز ہے۔
کاش پٹیل نے کہا کہ ایف بی آئی خطے میں امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے محسن نقوی کے تعاون کو بےحد سراہتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری شراکت داری نہایت اہم ہے اور ہمیں یقین ہے کہ آئندہ بھی ہم مل کر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔