• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ولیکا اسپتال میں مبینہ غفلت، مزید 2 بچیوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص

کراچی کے ولیکا اسپتال میں مبینہ غفلت کے باعث مزید 2 بچیوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی ہے۔ 

اس حوالے سے بچی کے والد کے مطابق ہماری بچی چیسٹ انفیکشن کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھی، اس کی طبعیت مسلسل خراب رہنے کی وجہ سے ٹیسٹ کروایا۔ ٹیسٹ کروانے پر بچی میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ 

انھوں نے کہا کہ میٹروول کی رہائشی ایک 3 سال کی بچی میں بھی ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔

بچی کے والد کا کہنا تھا کہ ہماری بچی کا بھی ولیکا اسپتال میں علاج ہوا تھا۔ بچی کی طبعیت بگڑنے پر جب ٹیسٹ کرایا تو مثبت آیا۔

صحت سے مزید