• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان: کپڑے نہ لیکر دینے پر بیوی کا شوہر سے جھگڑا، 4 بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی

— تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

رحیم یار خان میں گزشتہ روز ماں اور 4 بچوں کی نہر میں کود کر خودکشی کرنے کی کوشش کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

گزشتہ روز ماں 4 بچوں سمیت نہر میں کود گئی تھی جس کے بعد 2 بچوں کی لاشیں نکال لی گئی تھیں جبکہ 2 کی تلاش جاری تھی کہ اندھیرے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن روک دیا گیا تھا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آج صبح ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق کپڑے نہ لے کر دینے پر بیوی کا شوہر سے جھگڑا ہوا تھا جس پر خاتون نے 4 بچوں سمیت گلن نہر میں چھلانگ لگائی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ماں کو بچا لیا گیا ہے جبکہ بچے نہر میں ڈوب گئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید