• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر نے ایران کے خلاف کارروائی میں شامل ہونے کی خبروں کو مسترد کردیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

قطری حکومت نے ایک بیان میں اسرائیلی میڈیا کی ان غلط خبروں کو سختی سے مسترد کردیا ہے جن میں الزام لگایا گیا ہے کہ قطر نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی میں شرکت پر آمادگی ظاہر کی تھی۔

قطر کے انٹرنیشنل میڈیا آفس نے ایک بیان میں کہا کہ ایسے الزامات قطر کو اس تنازعے میں گھسیٹنے کی کوشش ہیں۔

بیان کے مطابق ان الزامات کا مقصد یہ ہے کہ مصالحت کار کی حیثیت سے قطر کے مرکزی کردار کو نقصان پہنچایا جائے اور خطے کو مزید خلفشار کی جانب دھکیلا جائے۔ 

بیان کے مطابق قطر پہلے بھی کہہ چکا ہے کہ اس نے اپنے کسی پڑوسی ملک کے خلاف کارروائی میں کبھی حصہ لیا ہے نہ لے گا۔ 

بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر ایسے کسی الزام کے ذریعے اپنی مصالحانہ کوششوں کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے گا۔ ان مصالحانہ کوششوں کا مقصد تنازعے کو ختم کرنا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید