• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: اغواء کی وارداتیں بڑھنے لگیں، 24 گھنٹوں میں 3 بچے اغواء

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈھائی سالہ بچی سمیت 3 بچوں کو اغواء کر لیا گیا، پولیس نے مقدمات درج کر لیے۔

ایف آئی آر کے مطابق تھانہ مصطفیٰ ٹاؤن کی 1 نجی سوسائٹی میں 11 سالہ بچہ عبدالکریم قرآن پڑھنے کے لیے مسجد گیا تھا لیکن واپس گھر نہیں پہنچا۔

 دوسرا واقعہ رائے ونڈ میں پیش آیا جہاں 10 سالہ احسن گھر سے چیز لینے کے لیے باہر نکلا لیکن واپس نہیں لوٹا۔ 

ادھر نشتر کالونی میں گلی میں کھیلتی ڈھائی سالہ بچی کو نامعلوم شخص اغواء کر کے لے گیا۔

 پولیس نے تینوں واقعات کے مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید