• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاسدارانِ انقلاب کا شام میں امریکی اسپیشل آپریشنز کمانڈ سینٹر پر سرپرائز حملہ

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانشہر میں شہداء کے بدلے کے لیے شام کے علاقے التنف میں امریکی اسپیشل آپریشنز کمانڈ سینٹر پر اچانک حملہ کیا ہے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ حملے میں ایک ریڈار سسٹم، متعدد امریکی اسپیشل آپریشنز ہیلی کاپٹرز تباہ کیے گئے، جبکہ شہید ایرانی فوجیوں کے خون کا بدلہ لیتے ہوئے بڑی تعداد میں امریکی فوجیوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

پاسدارانِ انقلاب نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایران کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول برقرار ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ جب تک امریکی حملے جاری رہیں گے، تب تک آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل اور گیس کی کسی بھی قسم کی برآمدات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید