بنوں اور گرد و نواح میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے مختلف تبادلوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 24 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
یہ دہشت گرد متعدد دہشت گرد کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں میں حالیہ دہشت گرد حملوں اور خودکش دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز شروع کر دیے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔