اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ ایران سے کشیدگی بڑھنے کے پیش نظر امریکا درجنوں ری فیولنگ طیارے اسرائیل بھجوا رہا ہے۔
امریکا کی جانب سے طیارے اسرائیل بھجوانے کا مقصد ایران پر متواتر فضائی حملوں کے لیے جنگی طیاروں کو ری فیول کرنے کے لیے تازہ کمک دستیاب ہونا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس وقت بن گوریون ایئرپورٹ پر امریکی فضائیہ کے 33 ری فیولنگ ٹینکر طیارے موجود ہیں، جس کے باعث کمرشل پروازوں کے لیے جگہ کم پڑ رہی ہے۔
اسرائیلی وزیرِ ٹرانسپورٹ نے اس ہفتے اعلان کیا تھا کہ بین گوریون ایئرپورٹ پر موجود امریکی ٹینکر طیاروں کی تعداد کم کر کے 20 کر دی جائے گی تاکہ گرمیوں کی تعطیلات کے دوران فضائی آپریشن متاثر نہ ہوں۔
تاہم اطلاعات ہیں کہ امریکی سینٹرل کمانڈ ان طیاروں کو اسرائیلی فوجی اڈوں کے بجائے بن گوریون ایئرپورٹ پر ہی رکھنے کو ترجیح دیتی ہے، کیونکہ وہاں ضروری سہولیات اور انفرااسٹرکچر زیادہ بہتر ہے۔