• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صہیونی لابنگ گروپ نے اسرائیل مخالف ڈیموکریٹ ارکان کانگریس کو چندہ دینا بند کر دیا

امریکا میں اسرائیلی لابی نے جن ڈیموکریٹس ارکان کانگریس کا چندہ روکا ہے ان میں ایوان نمائندگان کی سابق اسپیکر نینسی پیلوسی بھی شامل ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔
امریکا میں اسرائیلی لابی نے جن ڈیموکریٹس ارکان کانگریس کا چندہ روکا ہے ان میں ایوان نمائندگان کی سابق اسپیکر نینسی پیلوسی بھی شامل ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔

امریکا میں اسرائیل کے حامی لابنگ گروپ، دی امریکن اسرائیل پبلک افیئرز کمیٹی نے اسرائیل کو امریکی فوجی امداد روکنے کے حق میں ووٹ دینے والے ڈیموکریٹ ارکانِ کانگریس کو چندہ دینا بند کر دیا۔ 

انہوں نے اپنے آن لائن پورٹل پر ایسے قانون سازوں کو چندہ دینے کا آپشن ہی ہٹا دیا۔ جب کہ ماضی میں یہ لابنگ گروپ ان قانون سازوں کی حمایت کرتا رہا ہے۔

 امریکی میڈیا اداروں کی رپورٹس کے مطابق لابنگ گروپ کے اس اقدام سے ایک درجن سے زائد امریکی قانون ساز متاثر ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید