• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردن میں ایرانی حملوں کے دوران 2 امریکی فوجی ہلاک، 4 زخمی ہوگئے، سینٹکام

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

 امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ اردن میں تعینات 2 امریکی فوجی گزشتہ روز ایرانی بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں کے دوران ہلاک جبکہ 4 زخمی  ہو گئے۔

سینٹ کام کے بیان کے مطابق امریکی اور اتحادی افواج ایرانی حملوں کا دفاع کر رہی تھیں، اسی دوران دونوں فوجی ہلاک ہوگئے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایک اور امریکی فوجی لاپتہ ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔

امریکی فوج نے فوری طور پر ہلاک اور لاپتا فوجیوں کی شناخت یا واقعے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔ تاہم سینٹ کام کا کہنا ہے کہ اردن میں ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید