روس کے مغربی علاقے تامبوف میں یوکرین کی جانب سے کیے گئے ڈرون حملے میں ایک لاجسٹکس مرکز کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے۔
روسی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد مرکز میں کام کر رہے تھے۔
دوسری جانب ماسکو کے میئر نے بتایا ہے کہ گزشتہ رات یوکرین نے ماسکو کے علاقے کی جانب 370 سے زائد ڈرونز سے حملے کیے۔
ان کے مطابق بیشتر ڈرونز کو روسی فضائی دفاعی نظام نے فضا ہی میں تباہ کر دیا جس سے بڑے پیمانے پر نقصان کو روکا گیا۔