• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلاق کے 12 سال بعد بھارتی اداکارہ جینیفر ونگٹ نے دوسری شادی کرلی

---تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
---تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

بھارتی ٹیلی وژن کی معروف اداکارہ جینیفر ونگٹ سنگاپور سے تعلق رکھنے والے کاروباری شخصیت ولیم اشمائل کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔

 دونوں نے برطانیہ میں ایک نجی تقریب کے دوران قریبی اہلِ خانہ اور دوستوں کی موجودگی میں شادی کی۔

جینیفر ونگٹ نے اپنی شادی کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی نئی زندگی کی جھلک دکھائی۔ 

ویڈیو میں اداکارہ سفید عروسی لباس میں نظر آئیں، جبکہ ویڈیو میں تقریب کے خوبصورت لمحات بھی شامل تھے۔

ولیم اشمائل سنگاپور میں مقیم ایک کاروباری شخصیت ہیں اور مالیاتی شعبے سے وابستہ ہیں، دونوں نے اپنے تعلق کو طویل عرصے تک میڈیا کی نظروں سے دور رکھا تھا۔

واضح رہے کہ جینیفر ونگٹ اس سے قبل 2012ء میں اپنے ڈرامہ دل مل گئے کے ساتھی اداکار کرن سنگھ گروور سے شادی کے بندھن میں بندھی تھیں، تاہم دونوں کی شادی 2014ء میں ختم ہوگئی تھی۔

جینیفر ونگٹ کی دوسری شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید