• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کلفٹن کے اپارٹمنٹ میں بیریئر تاخیر سے کھولنے پر گاڑی میں سوار نوجوانوں کا سیکیورٹی گارڈ پر تشدد


کراچی کے علاقے کلفٹن میں ڈبل کیبن گاڑی میں سوار افراد نے معمولی تلخ کلامی کے بعد سیکیورٹی گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوگئی۔

واقعہ کلفٹن بلاک فور میں قائم ایک اپارٹمنٹ میں پیش آیا سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے ڈبل کیبن میں سوار افراد بیر یئر اٹھانے کا انتظار کر رہے ہیں اور اسی دوران وہ گاڑی سے باہر آتے ہیں اور سیکیورٹی چیک پوسٹ پر سیکیورٹی گارڈ سے جھگڑا شروع کردیتے ہیں اور اچانک ہی اس پر تشدد بھی شروع کردیا۔

سی سی ٹی وی میں مزید دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی میں ایک خاتون بھی سوار ہیں اور وہ بھی گاڑی سے نیچے اترتی نظر آرہی ہیں واقعہ دیکھ کر اپارٹمنٹ کے رہائشی اور دیگر افراد جمع ہوجاتے ہیں اور بیچ بچاؤ کرواتے ہیں۔

اس سلسلے میں پولیس حکام سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ واقعہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پیش آیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے لیکن اس سلسلے میں پولیس سے اب تک کسی باضابطہ طور پر رابطہ نہیں کیا، اگر کسی نے واقعے سے متعلق کوئی شکایت درج کروائی تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید