نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان فعال سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے، پاکستان اور کینیڈا دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
کینیڈین وزیرِ خارجہ سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں مقیم پاکستانی برادری ہمارے تعلقات کا قیمتی اثاثہ ہے۔
اس موقع پر کینیڈین وزیرِ خارجہ انیتا آنند نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہیں، پاکستان اور کینیڈا کو مشترکہ طور پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان زراعت، صنعت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔