ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ خاتون اور مرد کی لاشیں جبہ خوڑ قدم سے ملیں جب کہ بچے کی لاش پڑانگ سم کے مقام سے ملی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیمیں نالے کے مختلف مقامات پر موجود ہیں اور مزید سرچ آپریشن جاری ہے۔