لاہور (پ ر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی تین روزہ دورے پر لاہور آئے۔ مولانا شجاع آبادی نے مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا عبدالنعیم اور مولانا خالد عابد کے ہمراہ مولانا فضل الرحیم، مولانا عبدالرئوف فاروقی، مولانا میاں محمد اجمل قادری، مولانا عبدالمالک خان، لیاقت بلوچ، مولانا حافظ زبیر احمد ظہیر، علامہ ساجد میر، مولانا سید محمود میاں، مولانا مفتی محمد حسن سمیت کئی ایک علماء کرام، مشائخ عظام اور ان کے سیکرٹریز سے ملاقات کی اور انہیں 35ویں سالانہ آل پاکستان ختم نبوت کانفرنس چناب نگر کے دعوت نامے پیش کئے۔