امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم نے رات ایران پر شدید حملہ کیا ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ایران پر حملہ امریکیوں کو مارنے کا ردعمل ہے۔ فوجیوں کی ہلاکتوں پر ہمیں بہت افسوس ہے۔
ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ جو فوجی مارے گئے وہ اس مقصد کے لیے لڑ رہے تھے کہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کرسکے۔
واضح رہے کہ امریکی فوج نے ایران پر آج مسلسل نویں رات حملے کیے۔
ایران کے شہروں تبریز، چابہار، سیرک، ہرمزگان، بوشہر اور KONARAK میں حملوں کی اطلاع ہے۔