• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کے پاس مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کا کوئی جواز نہیں: اسماعیل بقائی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کے متن میں کسی قسم کا ابہام موجود نہیں، اس لیے واشنگٹن کے پاس اس معاہدے کی خلاف ورزی کا کوئی جواز نہیں۔

تہران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسماعیل بقائی نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت مختصر دستاویز ہے، جس میں 14 شقیں شامل ہیں اور اس کا متن مکمل طور پر واضح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران ابتدا ہی سے یہ مؤقف اختیار کرتا آیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے مستقبل کے انتظام کی ذمے داری ایران پر عائد ہوتی ہے اور اس معاملے پر سلطنتِ عمان سے مشاورت اور خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے پیش رفت کی جائے گی۔

ایرانی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ معاہدے کا متن بالکل واضح ہے، اس لیے امریکا کے پاس اس کی خلاف ورزی کرنے کا کوئی عذر یا جواز موجود نہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید