بھارتی نوجوانوں کی سیاسی جماعت کاکروچ جنتا پارٹی کا تعلیمی نظام کے خلاف دھرنا جاری ہے اور پارلیمنٹ کی جانب مارچ کیا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے تعلیمی نظام میں اصلاحات اور مرکزی وزیرِ تعلیم کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ سی جے پی کا پارلیمنٹ کی جانب مارچ روکنے کے لیے پولیس نے نوجوانوں پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا ہے جبکہ پارلیمنٹ مارچ کے پیشِ نظر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کاکروچ جنتا پارٹی کے پارلیمنٹ کی جانب مارچ کے باعث سینٹرل دہلی میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔