• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کو دھمکی دی جاسکتی ہے اور نہ لالچ، عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کو نہ دھمکی دی جاسکتی ہے، نہ لالچ۔ ایران کی افزودہ یورینیم کسی صورت فروخت نہیں کی جاسکتی۔

ایک بیان میں عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ 12 روزہ جنگ سے پہلے ایران کو مذاکرات میں لالچ دینے کی کوشش کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کے باوجود ایران کی پالیسیوں اور اصولوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر ابھرا ہے۔ دنیا کو احساس ہوگیا کہ آبنائے ہرمز ایران کی اصل طاقت ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید