• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران آبنائے ہرمز کو بطور دباؤ استعمال کر رہا ہے: مارکو روبیو

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کو بطور دباؤ استعمال کر رہا ہے۔

آسیان اجلاس کے لیے فلپائن روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا عالمی جہاز رانی کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات اٹھاتا رہے گا لیکن دیگر ممالک کو بھی آگے آ کر بوجھ بانٹنا ہو گا، وہ عسکری ساز و سامان کی فراہمی ہو یا مالی معاونت۔

مارکو روبیو نے کہا کہ ایران کے ساتھ تنازع کے حل کے لیے امریکا سفارت کاری کے لیے ہمیشہ تیار ہے لیکن سفارت کاری حقیقی ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر ایران کسی مفاہمت کی شرائط کی خلاف ورزی کر رہا ہے تو وہ معاہدہ مؤثر نہیں رہ سکتا۔

امریکی وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ امریکا نے ایران کے ساتھ کئی بار مذاکرات کی کوشش کی اور یہ کوشش جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب امریکی فوج نے ایران پر آج مسلسل نویں رات بھی حملے کیے۔

ایران کے شہروں تبریز، چابہار، سیرک، ہرمزگان، بوشہر اور KONARAK میں حملوں کی اطلاع ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید