• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹکسن: مسلح شخص کی رش والے مقام پر فائرنگ، 9 افراد زخمی

— تصویر بشکریہ امریکی میڈیا
— تصویر بشکریہ امریکی میڈیا

امریکی ریاست ایری زونا کے شہر ٹکسن میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 9 افراد زخمی ہو گئے۔

مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات تقریباً 2 بجے ایسٹ کانگریس اسٹریٹ کے 100 بلاک میں پیش آیا، یہ شہر کا مرکزی علاقہ ہے جو ریسٹورنٹس اور رش والی جگہوں کی وجہ سے مشہور ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق مسلح شخص نے رش والی جگہ پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی، اس دوران پولیس کی فائرنگ سے مسلح شخص زخمی ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلح شخص کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ملزم کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد کو ہاتھ اور پاؤں میں گولیاں لگی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید