• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسری شادی کیخلاف نہیں، جو میری قسمت میں نہیں تھی: حنا دلپذیر

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا دلپذیر کا کہنا ہے کہ میں دوسری شادی کے خلاف نہیں تھی لیکن یہ میری قسمت میں نہیں تھی۔

ڈرامہ سیریل بلبلے اور قدوسی صاحب کی بیوہ میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والی حنا دلپذیر ایک سنگل مدر ہیں، انہوں نے اپنے بیٹے کی پرورش تنہا کی ہے۔

حال ہی میں حنا دلپذیر نے ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کھل کر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری 24 سال کی عمر میں طلاق ہو گئی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ میرے نزدیک گھر اور خاندان کی بہت اہمیت ہے، لیکن اگر 2 افراد ایک ساتھ خوش گوار زندگی نہیں گزار سکتے تو بہتر ہے کہ وہ باہمی احترام کے ساتھ علیحدگی اختیار کر لیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ خاندان میرے لیے ہمیشہ اہم رہا، لیکن ہر شخص کی قسمت میں روایتی خاندانی زندگی نہیں لکھی ہوتی۔

حنا دلپذیر نے سنگل والدین کو مخاطب کرتے ہوئے اہم مشورہ بھی دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں دوبارہ شادی کے خلاف کبھی نہیں رہیں لیکن دوبارہ شادی میری قسمت میں نہیں تھی، انسان کو خود ترسی کا شکار ہونے کے بجائے اپنے حالات کو حوصلے اور وقار کے ساتھ قبول کرنا چاہیے۔

اداکارہ نے کہا کہ اگر اللّٰہ تعالیٰ نے کسی کو ایک خاص صورتِ حال میں رکھا ہے تو اس پر صبر اور اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے، کیونکہ اللّٰہ تعالیٰ ہر حال میں اپنے بندوں کا ساتھ دیتے ہیں۔

حنا دلپذیر نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ میں نے بطور سنگل مدر اپنے بیٹے کی پرورش کی، جو اب خوش گوار ازدواجی زندگی گزار رہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید