• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نبیل ظفر نے ’مومو‘ کیلئے اپنے سے کم عمر حنا دلپزیر کا انتخاب کیوں کیا؟


ڈراموں میں والد کے کردار ادا نہ کرنے والے پاکستانی معروف اداکار، ہدایت کار، پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر نبیل ظفر نے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنے سے کم عمر ساتھی فنکارہ حنا دلپزید کو اپنی والدہ کے کردار کے لیے کیسے منایا؟

خیال رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو کے دوران اداکار نے ڈرامہ انڈسٹری کے رجحانات پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے ڈراموں کی آفرز ہوتی ہیں، لیکن میں نہیں کرتا کیونکہ مجھ سے پوچھا جاتا ہے کہ فلاں ڈرامے میں ہیروئن کے باپ کا کردار ہے، آپ کر لیں گے؟ جس پر میں انکار کر دیتا ہوں کیونکہ مجھے ڈراموں میں باپ کا کردار نہیں نبھانا۔

اب حال ہی میں نبیل ظفر نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ مزاحیہ ڈرامہ سیریل ’بلبلے‘ میں اپنی والدہ کے کردار یعنی ’مومو‘ کے لیے حنا دلپزیر کو کیسے اور کیوں منایا؟

اداکار نے دورانِ انٹرویو بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ سیریل آن ایئر ہو گیا تھا، جس پر اچھا رسپانس ملا تو ہم نے 17 ویں قسط میں ’مومو‘ کے کردار کو متعارف کروایا۔

انہوں نے بتایا کہ اس کردار کے لیے اداکارہ حنا دلپزیر سے اس لیے رابطہ کیا کیونکہ اس سے پہلے ہم ایک اور ڈرامہ ’برنس روڈ کی نیلوفر‘ ساتھ کر چکے تھے، تو جب میں نے حنا سے کہا کہ عمر میں تو تم مجھے سے کچھ سال چھوٹی ہو لیکن ایک ڈرامے میں میری والدہ کا کردار ہے، کرو گی؟

نبیل ظفر نے بتایا کہ حنا دلپذیر نے فوراً ہامی بھر لی کے وہ ’مومو‘ کا کردار ضرور ادا کرنا چاہیں گی۔

یہاں یہ واضح رہے کہ مزاحیہ ڈرامہ سیریل ’بلبے‘ 2009ء سے آن ایئر ہے۔

گزشتہ 15 برس میں اب تک اس کی تقریباً 700 اقساط اور 2 سیزن نشر ہو چکے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید