• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنا دلپذیر نے ڈرامہ سیریل ’قدوسی صاحب کی بیوہ‘ میں 25 کردار کیوں کیے؟

اسکرین گریب
اسکرین گریب 

پاکستانی معروف، ہر دلعزیز، وراسٹائل، سینئر اداکارہ حنا دلپزیر نے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنے آئیکونک ڈرامہ سیریل ’قدوسی صاحب کی بیوہ‘ میں 25 کردار کیسے کر لیے۔

اداکارہ نے گزشتہ شب ’جیو نیوز‘ کے مزاحیہ پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی۔

اس دوران انہوں نے اپنی چہکتی شخصیت سے شو کی آڈیئنس کو خوب محظوظ کیا۔


حنا دلپزیر نے شو کے دوران بتایا کہ میں نے مشہور ڈرامہ سیریل ’بلبلے‘ بھی صرف ایک قسط کے لیے کیا تھا، پھر مجھے اس سیریل میں کام ملتا چلا گیا اور میں اس ڈرامے کا مستقل کردار بن گئی۔

ڈرامہ انڈسٹری کو متعدد بلاک بسٹر پروجیکٹس دینے والی اداکارہ نے بتایا کہ میں نے اپنی مشہور ترین ڈرامہ سیریل ’قدوسی صاحب کی بیوہ‘ میں تقریباً 25 کردار ادا کیے ہیں۔


انہوں نے بتایا کہ یہ بھی ایک اتفاق ہے کہ ڈرامہ سیریل ’قدوسی صاحب کی بیوہ‘ میں مجھے کردار آفر ہوتے چلے گئے اور میں سب کردار ادا کرتی چلی گئی۔

حنا دلپزیر نے شو کے دوران  اپنے کردار ’قدوسی صاحب کی بیوہ‘ کی طرح بول کر بھی دکھایا، انہوں نے کہا کہ اس ڈرامے میں، میرا پسندیدہ کردار ’روح افزاء‘ کا رہا ہے۔

شو کے دوران اداکارہ نے اپنے ایک فین کی وجہ سے اپنی فلائٹ چھوٹ جانے کا دلچسپ واقعہ بھی سنایا۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید