پاکستانی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کے قریبی دوستوں کے بچوں کی طلاق سے متعلق مبہم بیان نے صارفین میں کشمکش پیدا کر دی۔
اس ویڈیو کلپ کے بعد صارفین میں ایک اداکار گھرانے کی طلاق سے متعلق نئی بحث چھڑ گئی۔
حال ہی میں بشریٰ انصاری کے ایک انٹرویو کا مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے اپنے قریبی دوستوں کے بیٹے کی طلاق سے متعلق ایک واقعہ بیان کیا ہے، گفتگو کے دوران بشریٰ انصاری نے کسی کا نام نہیں لیا۔
وائرل کلپ میں بشریٰ انصاری نے بتایا ہے کہ میرے قریبی دوستوں کی بہوں نے مبینہ طور پر اپنے شوہر سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنی والدہ سے الگ رہائش اختیار کرے۔
ان کے مطابق شوہر نے والدہ کو چھوڑنے سے انکار کیا، جس کے بعد دونوں کے درمیان اختلافات بڑھتے گئے اور بالآخر معاملہ طلاق پر ختم ہوا۔
اس ویڈیو کلپ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔