کراچی (نیوز ڈیسک)یورپی یونین نے چینی کمپنی علی بابا کے ذیلی ادارے علی ایکسپریس کو جعلی مصنوعات کی روک تھام میں ناکامی کام ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے 550 ملین یورو کا جرمانہ عائد کر دیا،چینی کمپنی نے اس فیصلہ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی یورپی یونین کے ٹیکنالوجی ریگولیٹرز کی طرف سے عائد کردہ جرمانے کی مالیت سے اختلاف کرتی ہے۔ ٹیکنالوجی کی شعبے کے یورپی ریگولیٹرز کی طرف سے اس کمپنی کو کیا گیا 550 ملین یورو کا جرمانہ انتہائی ’غیر متناسب‘ ہے۔