• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا دنیا بھر میں اپنے شہریوں کو الرٹ جاری

کراچی(نیوزڈیسک)امریکا کے محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں مقیم امریکی شہریوں کے لیے احتیاطی انتباہ جاری کر دیا ہے۔پروازوں کی منسوخی اور فضائی حدود کی بندش سے سفری مشکلات کا خدشہ ہو سکتا ہےمشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں مقیم اپنے شہریوں کے لیے انتباہ جاری کرتے ہوئے انہیں غیر معمولی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔محکمہ خارجہ کے جاری انتباہ میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری مقامی سیکیورٹی الرٹس پر عمل کریں اور تازہ صورتحال پر نظر رکھیں۔ انتباہی اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران نواز گروہ دنیا بھر میں امریکی مفادات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ امریکی سفارت خانے اور قونصل خانے سیکیورٹی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

دنیا بھر سے سے مزید